پی ایچ اے ہارس اینڈ کیٹل شو2025 فروری میں ہو گا
لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کا انعقاد فروری میں کرے گا۔ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب9 فروری کو فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب 23 فروری کو گریٹر اقبال پارک میں ہوگی۔
ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 ء میں 16 تقربیات منعقد ہو ں گی۔