ایم این اے سیف الملوک کھوکھر کی پی پی 167 میں کھلی کچہری
لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر لاہور و ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے مرکزی آفس پی پی 167 میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ خواتین بزرگوں کے مسائل فوری طور پر حل کروانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق چلتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ عوامی مسائل کا حل اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں نے دیکھا کہ مریم نواز نے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیے ہوا ہے مریم نواز نے وزیر اعلی پنجاب ہونے کی حیثیت سے اپ تک ریکارڈ منصوبے عوام کے لیے متعارف کروا دیے ہیں اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوام کی وزیراعلی ہیں انہوں نے کہا کہ اندھیروں میں دھکیلنے والے فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا تھا لوگوں کے چہروں سے خوشحالی چھین لی تھی لوگ ایک وقت کی روٹی سے مجبور ہو گئے تھے دوسروں کی عزتیں اچھالنے والے خود سرٹیفائڈ چور نکلے ہیں بے شک اللہ بڑا غفور الرحیم ہے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں اپ لوگوں سے ملاقات کا مقصد اپ لوگوں کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے میں خود اس لیے اس کھلی کچہری میں ا کر خود بیٹھتا ہوں کہ اپ لوگوں کو اس بات کا یقین ہو کہ اپ کے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے انے والے وقت میں ملک پاکستان کا نام ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح عالمیا افق پر جگمگائے گا۔