چوہدری ظہیر بابر کی دستار بندی کی تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

    چوہدری ظہیر بابر کی دستار بندی کی تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) عقیدتوں کے مرکز درگاہ عالیہ حضور سید احمد شاہ غوث کاظمی بدوملہی شریف کے مجاور معروف سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری ظہیر بابر کی دستار بندی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں چوہدری حسن بابر، چوہدری حسنین بابر،فضل بابر اور سردار عباس طفیل جاخواہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہیر بابر نے کہا کہ ہم اس درگاہ کے نسل در نسل خدام مجاور ہیں جن کے سرپرست بزرگ بابا جی حاجی مقصود معروف مذہبی و روحانی پیشوا تھے مجاور خاندان کی خدمت کے اعتراف میں خاندان سادات کاظمیہ بدوملہی شریف نے میری حوصلہ افزائی کی اور دستار بندی کر کے میری پذیرائی کی گئی۔