بائیکرز لین، ماڈل ٹاؤن تا لاہور بریج دوسرے مرحلے پر کام شروع

    بائیکرز لین، ماڈل ٹاؤن تا لاہور بریج دوسرے مرحلے پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)ایل ڈی اے نے بائیکرز لین ماڈل ٹاؤن موڑ سے لاہور برج تک دوسرے مرحلے پر کام شروع کردیا۔ایل ڈی اے کے چیف انجینئر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور انجینئرنگ ونگ کی ٹیم نے کام شروع کردیا،دوسرے مرحلے میں روڈ کٹ لگا کر لین کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا،بارہ فٹ چوڑی لین کی تعمیر کے لئے بورڈز لگادیئے گئے،لین مارکنگ اور کم ہائیٹ کا این جے بیرئیر کی تعمیر بھی شروع کردی گئی،دونوں سیگمنٹ کو ملا کر فیروز پور روڈ پر 10کلومیٹر طویل ٹریک بنایا جائے گا۔