حسین پارک ٹکہ چوک میں واٹر ٹینک منصوبے پر کام جاری

    حسین پارک ٹکہ چوک میں واٹر ٹینک منصوبے پر کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ٹکہ چوک زیر تعمیر واٹر ٹینک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف بھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر پراجیکٹ ابوبکر عمران نے وائس چیئرمین واسا کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حسین پارک ٹکہ چوک زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ 56 کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا،منصوبے سے 15 لاکھ گیلن بارشی پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا،تکمیل سے قبل بارش سے جی بلاک مارکیٹ سے ٹکہ چوک تک ٹریفک کی روانی متاثر رہتی تھی،منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹریفک رواں دواں رہے گی،بارشی پانی بروقت واٹر ٹینک میں جمع ہو جائے گا۔