معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے

  معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈیلس کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔وہ پاکستان اور بھارت سے آنے والے گلوکاروں کے یہاں ہونے والے کنسرٹس میں شریک ہوتے تھے۔ انہوں نے متعدد فنکاروں کے ساتھ اپنی پرفارمنس بھی دی تھی۔انہوں نے اپنی نو عمری میں 1980 کی دہائی میں کراچی سے گٹار بجانے کا آغاز کیا۔

 اور پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، شازیہ خشک، ارشد محمود، نعیم عباس روفی اور دیگر بڑے فنکاروں کے ہمراہ پرفارمنس دی۔منصور شہزاد 1990 کی دہائی میں امریکہ آئے اور ڈیلس میں سکونت اختیار کی تھی۔ یہاں انہوں نے کافی کٹھن وقت گزارا مگر وہ اپنے شوق کی تکمیل کرتے رہے اور موسیقی سے جڑے رہے۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے نامور گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس دی۔ وہ ایک زندہ دل انسان تھے جو ہر وقت مسکراہٹ بکھیرتے رہتے تھے۔ان کی عمر 47 سال تھی اور انہوں نے شادی نہیں کی تھی بلکہ اپنی موسیقی کو اپنا ہمسفر بنایا۔