وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا افغانستان سے مذاکرات کیلئے صوبائی وفد بھیجنے کا اعلا ن

    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا افغانستان سے مذاکرات کیلئے صوبائی وفد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا، وفاقی حکومت کو افغانستان کیساتھ مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی، اپنا صوبائی وفد بہت جلد افغانستان بھیج رہا ہوں، ہم ان سے بات چیت کر کے مسائل کا حل نکالیں گے، دو ہفتے کے اندر وفد افغانستان جا کر بات چیت کریگا، وفد میں تمام قبائل کے مشران شامل ہونگے، پوری امید ہے وہ ہمارے جرگے کیساتھ تعاون کرینگے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا ملک میں سیاسی مخالفت پرمقدمات بنائے جا رہے ہیں، القادر ٹرسٹ بنانے پربانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا گیا جبکہ القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم دی جا رہی تھی۔

وزیراعلیٰ کے پی

مزید :

صفحہ اول -