کشتی حادثے میں ملوث 15انسانی سمگلرز کے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز جاری

        کشتی حادثے میں ملوث 15انسانی سمگلرز کے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش کشتی حادثے میں ملوث 15انسانی اسمگلرز کے انٹر پول کی جانب سے ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان ممالک میں جائیں گی۔ایف آئی اے نے مراکش کشتی واقعہ کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 54لاکھ روپے لیے تھے، متاثرہ نوجوان عامر مراکش کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے، فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ریڈ نوٹسز

مزید :

صفحہ اول -