وزیراعلیٰ سندھ کی سواری ٹیکس نادہندہ ہونے کیساتھ نیب زدہ بھی نکلی، کاغذات ضبط، حیران کن خبرآگئی
جیکب آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کی سواری ٹیکس نادہندہ ہونے کے ساتھ نیب زدہ بھی نکلی۔
روزنامہ "جنگ" کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عاشورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جیکب آباد کا جس گاڑی نمبر BU2020پر سوار ہوکر دورہ کیا وہ گاڑی نہ صرف محکمہ ایکسائیز کی اڑھائی سال سے ٹیکس نادہند ہے بلکہ گاڑی کے نیب زدہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
نیب زدہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ گاڑی کے کاغذات ضبط بتائے جاتے ہیں یہ گاڑی محکمہ ایکسائیز کے سابق وزیر مکیش کمار چاولہ کی رشتے دار کے نام رجسٹر ڈہے۔ایک طرف محکمہ ایکسائیز کے وزیر شرجیل انعام میمن ٹیکس نادہند گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا دعویٰ کررہے ہیں تو دوسری طرف حکومتی شخصیات اسی دعویٰ کی نفی کر رہی ہیں۔
صوبے میں بڑے پیمانے پر حکومتی شخصیات، سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کا یا تو برسوں سے محکمہ ایکسائیز کو ٹیکس ادا نہیں کیا گیا یا تو پھر وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں فرضی نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کررہے ہیں۔