کنٹونمنٹ بورد والٹن ،پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن ،210جائیدادیں سیل

کنٹونمنٹ بورد والٹن ،پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن ،210جائیدادیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال )کنٹونمنٹ بورڈ کے سربراہ سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر بابر محمود عباسی نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے مجسٹریٹ درجہ اول زیب شہزاد چیمہ اور ریکوری آفیسر ملک وحید کھوکھر نے 210پراپرٹی نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دیں ، 4کروڑ 20لاکھ کی ریکوری کر لی گئی جبکہ درجنوں نادہندگان کو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ۔اسٹیشن کمانڈررانا خلیل نے سی ای او کو حکم دیا ہے کہ ریکوری کو تیز کیا جائے اور اس حوالے سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی فہرستیں مجسٹریٹ درجہ اول زیب شہزاد کے حوالے کی جائیں اس کے لئے ریکوری آفیسر کو مقرر کیا جائے ۔اس ضمن میں جب وائس چیئرمین سجاد چوہدری سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کارکر دگی قابل تحسین ہے اور بلا تفریق ریکوریاں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 1200پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی فہرستیں مجسٹریٹ کو فراہم کر دی گئی ہیں اور وحید کھوکھر کو ریکوری آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جنہون نے فوری طور پر کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے اور شب و روز کی محنت سے 210بڑے مگر مچھوں کے پلازے ،کمرشل مکان ،اور دکانیں سیل کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری رہے گا اس ضمن میں ریکوری آفیسرملک وحید کھوکھر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پراپرٹی نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اوراور یہ ٹاسک آئندہ ماہ تک مکمل کر لیا جائے گا ۔