مولانا طلحہ کاندھلوی کی اہلیہ انتقال کرگئیں، سپرد خاک کردیا گیا

مولانا طلحہ کاندھلوی کی اہلیہ انتقال کرگئیں، سپرد خاک کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)تبلیغی جماعت کے ممتاز رہنما صاحبزادہ مولانا طلحہ عابد کی اہلیہ علالت کے بعد میرٹھ ہندوستان کے ہسپتال میں 68سال کی عمر میں انتقال کر گئیں مرحومہ تبلیغی جماعت کے بانی رہنماشہرہ آفاق کتاب ’’تبلیغی نصاب‘‘ کے مصنف شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی ؒ کی بہوتھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی علاقہ کاندھلہ ہندوستان میں تبلیغی جماعت کے امیر مولانا محمد سعد کاندھلوی نے پڑھائی ۔ دریں اثناء صاحبزادہ مولانا محمد طلحہ کاندھلوی کی اہلیہ کی وفات پر تبلیغی جماعت کے عالمی امیر حاجی عبد الوہاب ،مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل ،شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی ؒ کے نامورخلفاء الحاج حافظ صغیر احمد ، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، مولانا پیر سید مختارالدین شاہ ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،مولانا قاری ارشد عبید ،مولانا محمد اکرم کاشمیری ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

،پروفیسر مولانا محمد یو سف خان ،حافظ اسعدعبید ، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن ،حافظ خالد حسن ،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی ،مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی ،انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،مولاناڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا عبد الرؤف مکی ،مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس مولانا محمد مکی حجازی ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی ، عالمی اتحاد اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن ،جمیعت علماء اسلام پاکستان (س)کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری ،مولانا عبد الرؤف فاروقی ،مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی، مفتی انیس احمد مظاہری اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا طلحہ کاندھلوی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی