غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم فرار ہو گیا
ننکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے المناک واقعے نے ماں باپ کی زندگی اندھیر کر دی۔ بھائی کو بہن کے کردار پر شک تھا جس پر بہن بھائی کے مابین تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی۔
واردات کے روز دونوں کے مابین بحث اس قدر بڑھی کہ بھائی نے طیش میں آ کر بہن کو جان سے مار ڈالا اور فرار ہو گیا۔