ن لیگ نے اقبال ظفر جھگڑا کی سینیٹ نشست کیلئے ٹکٹ جاری کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد سردار یعقوب خان ناصر کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ سردار یعقوب کا تعلق بلوچستان سے ہے اور انہیں اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے کے بعد اسلام آباد سے خالی ہونے والی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ، وہ آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔