سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے پر دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے پر دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ...
سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے پر دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سمجھوتا ایکسپریس کیس کے فیصلے میں ملزمان کی بریت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے اس فیصلے کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو طلب کرکے احتجاج کیا۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں عدم پیش رفت کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے اور سینئر بھارتی حکام سے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سانحہ کے 11 سال بعد ملزمان کی بریت انصاف کے ساتھ مذاق ہے اور اس فیصلے سے بھارتی عدالتی نظام کی قلعی کھل گئی ہے۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آج اپنے فیصلے میں کیس کے مرکزی ملزم اور انتہاپسند آر ایس ایس کے رکن سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار اور دیگر تین ملزمان کمال چوہان، راجندر چوہدری اور لوکیش شرما کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

قومی -