ٹوکیو اولمپکس2020کی مشعل میزبان ملک جاپان پہنچ گئی

ٹوکیو اولمپکس2020کی مشعل میزبان ملک جاپان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آئی این پی) ٹوکیو اولمپکس2020کی مشعل میزبان ملک جاپان پہنچا دی گئی ہے۔ یونان میں تقریب کے دوران مشعل جاپان کے حوالے کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس دو ہزار بیس کی مشعل میزبان ملک جاپان پہنچا دی گئی ہے۔ خصوصی طیارے میں ٹارچ کو میزبان ملک لایا گیاہے۔ اولمپک مشعل یونان میں ایک تقریب کے دوران جاپانی نمائندے کے حوالے کی گئی تھی۔کورونا کے باعث دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کی مشعل حوالگی تقریب پھیکی سی نظر آئی۔تقریب میں میں شائقین کی آمد کو ممنوع قرار دیا گیا تھا، یونانی ایتھلیٹ کترینا ٹارچ کو خالی سٹیڈیم میں لے کر آئیں۔کورونا وائرس کے باعث مئی سے جاپان میں شیڈول اولمپک کھیلوں پر منسوخی کے بادل منڈلا رہے ہیں، تاہم انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کھیلوں کے انعقاد کیلئے پرامید ہے۔