شہریار منور اور ماہین صدیقی کی جلد شادی کی افواہیں 

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی جلد شادی کی افواہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ایک بار پھر سوشل میڈیا پر معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی جلد شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں اور ماضی میں بھی ان کی شادی سے متعلق افواہیں پھیل چکی ہیں۔حال ہی میں مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے جلد شہریار منور کی شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، جس کے بعد مداح اداکار کو مبارک باد بھی دیتے دکھائی دیئے۔شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔سوشل میڈیا پیجز نے شوبز ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں اور وہ زندگی کے سب سے بڑے ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بعض سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ شہریار منور اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں پھیلنے کے بعد مداح انہیں سوشل میڈیا پیجز پر مبارک باد دیتے دکھائی دیئے۔

مزید :

کلچر -