توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا

   توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر ٹی وی  میزبان و اداکار توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک ٹی وی شو میں     شریک   خاتون نے توثیق حیدر   سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے ابھی تک شادی نہیں کی؟خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔جس پر خاتون نے پھر سوال کیا کہ اس کی کوئی خاص وجہ یا کوئی ناکام عشق؟۔خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر کسی شخص کی زندگی میں محبت نہیں ہے تو وہ بہت بد نصیب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اپنی محبت کی کہانی کو مکمل اور جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے شادی نہیں کرنی چاہیے، پھر اس کی محبت کی کہانی چلتی رہے گی اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ اکثر میں نے دیکھا ہے کہ محبت کے بعد شادی ہو جائے تو پھر محبت نہیں رہتی۔

مزید :

کلچر -