پولیوکا ایک اور کیس
خیبرپختونخوا میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں جواں سالہ لڑکی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ٹانک سے گزشتہ سال بھی ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ رواں سال بلوچستان سے24، سندھ 13، خیبرپختونخوا11،پنجاب ایک اور اسلام آباد سے دو پولیو کیس رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ لڑکی کا کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے تین خصوصی ٹیمیں ٹانک بھجوائی ہیں جو مختلف علاقوں سے بچوں کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے تاہم ضروری ہے کہ اُن تمام وجوہات کا خاتمہ بھی کیا جائے جن کی وجہ سے پولیو کا وائرس بار بار سامنے آ جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭