شرقپور :ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،ایک شخص قتل

شرقپور :ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،ایک شخص قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شرقپور شریف(نامہ نگار) شرقپور شریف کے نواحی گاؤں میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج۔ بتایا گیا ہے کہ شرقپور شیخوپورہ روڈ پر علاقہ ناظر لبانہ کے قریب ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص مقبول احمد کو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ اور ورثا نے نعش سڑک پر احتجاج مظاہرہ کیا اور ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی کے دوران سڑک دونوں جانب سے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہو گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -