دشمنی،راجن پور، قصبہ کالا اور شاہ جمال میں 3افراد قتل

  دشمنی،راجن پور، قصبہ کالا اور شاہ جمال میں 3افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال، راجن پور، قصبہ کالا، جلالپور پیروالا، محسن وال (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا.نواحی علاقہ بیٹ بیت والا کے رہائشیوں محمد اسلم سندیلہ اور محمد جعفر کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا محمد جعفر نے اپنے دیگر ساتھیوں عبدالرشید,عبدالحمید,محمد اسماعیل اور محمد سجاد کے ہمراہ متنازعہ رقبہ میں آکر روٹا ویٹر چلانا شروع کر دیامحمد اسلم سندیلہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو محمد جعفر اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی محمد جعفر نے محمد اسلم پر سیدھا فائر کیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
 لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔راجن پور میں غیرت کے نام پر چار بچوں کی ماں کوشوہر نے فائر نگ کرکے قتل کردیا،ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردی گئی احمدٹاؤن کے نذر حسین کو شبہ تھا کہ اُس کی بیوی کے ناجائز مراسم محلہ کے ایک نوجوان کے ساتھ ہیں گذشتہ روز اُس نے پستول سے فائر نگ کرکے اپنی بیوی کو موت کی نیند سلادیا مقتولہ چار بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی شروع کردی ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا پو لیس تھا نہ سٹی انچارج رانا طاہر نے بتایا کہ پو لیس ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) تھانہ کالا کی حدود میں زمین کے تنازع دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص جانبحق ہوگیا.تھانہ کالا کے علاقہ چک لادن میں زمین کے تنازعہ پر فریقین میں لڑائی ہو گئی جس میں مخالف فریق کی فائرنگ سے اعجاز حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ غلام مصطفی زخمی ہوگیا زخمی کو شادن لْنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع  پرتھانہ کالا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کالا پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے علاوہ ازیں جامعہ قادریہ جلالپورپیروالہ کے مہتمم مولانا خلیل احمد اسعد کے بھانجے قاری عبد الرؤف کراچی میں موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ مرکزی عید گاہ جلالپوپیروالہ میں ادا کی گئی جس میں علاقائی‘ سیاسی‘سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کراچی میں ہی قرآن کریم کی تدریس کے فرائض سر انجام دیتے تھے۔ قبل ازیں مولانا خلیل احمد اسعد کی ہمشیرہ بھی ملتان میں ایک حادثہ کے نتیجہ میں انتقال کر گئی تھیں‘ اس حادثہ کے پندرہ روز کے اندر ان کے بھانجے کا بھی حادثے میں انتقال ہو گیا۔ مرحوم کی وفات پر جلالپورپیروالہ کے علماء  مولانا غلام محی الدین فاروقی‘ مولانا قاری ابوبکر یوسف نقشبندی‘ پروفیسر عبد الشکور شاکر‘ مولانا حبیب اللہ‘ مولانا عمر زکریا نقشبندی‘ قاری غلام فرید رحیمی‘ قاری سیف الرحمن فاروقی‘ مولانا اللہ یار عابد‘ قاری نذیر احمد ثاقب‘ قاری محمد معاذ‘ قاری محمد مروان فاروقی‘ قاری محمد طیب فرید‘ قاری محمود احمد نقشبندی‘ قاری محمد امین اور قاری عبد الرحیم فاروقی نقشبندی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔جبکہٹرین کی آمد کے دوران پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے فیصل نامی نوجوان نے موٹر سائیکل لائن سے کراس کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران ٹرین کے ساتھ تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگیاہے۔
حادثے