ہم اٹک کے پُل پر علی امین گنڈا پور کا انتظار کر رہے ہیں،خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل پر لشکر کشی کی دھمکی پوری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، 3 دن باقی رہتے ہیں، ہم اٹک کے پُل پر اُن کا انتظار کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سپیکر کا خط آئین اور قانون کے مطابق لکھا گیا، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرلے گا، قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، سیاست کا حسن ہے کہ امید کا دامن نہیں چھوڑا جاتا، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا نیت پر شک نہ کریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کون سا ایسا وکیل ہے جو سیاسی نہ ہو سب سیاسی ہیں، سپیکر کا لکھا گیا خط قانون قاعدے کے مطابق ہے، سپیکر کے لکھے خط میں مؤقف کو سپورٹ کرتا ہوں۔