وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کا جلسہ دانشمندی سے ڈیل کیا،سیف الملوک کھوکھر
لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہورکے صدر اور ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے کو جس صبر و تحمل اور دانشمندی سے ڈیل کیا اس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کاہنہ میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور کےعوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا کہ عوام اب انتشار کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح الفاظ میں کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد اور لاہور کے بعد جس بھی صوبے میں اور علاقے میں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے اور اپنا شوق پورا کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اب سب سمجھ آگئی ہے ،عوام نے چھ ماہ کی کارکردگی میں دیکھ لیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہر گھڑی اور ہر دم اپنے عوام کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔
ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ یہ پکڑ دھکڑ کا رونا رونے والے اب تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں روکا گیا،سارے راستے کھلے ہونے کے باوجود ان کےلیڈران وقت پرنہ پہنچ سکے۔