زمین چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا ۔۔۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
نیو یارک ( نیوز ڈیسک)معروف امریکی اداکار آرنلڈشوارزینگرنہ صرف فلمی دنیا میں ہروقت چھائے نظر آتے ہیں بلکہ سیاسی میدان میں بھی انہوں نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔وہ ایک امریکی ریاست کے گورنر بھی رہے ۔اب انہوں نے ایک گلی میں اپنے پیتل کے بنے مشہورمجسمہ تلے سونے کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے افسردگی کے ساتھ لکھا ہے کہ دیکھیں وقت کیسے بدلتا ہے ۔یہ فقرہ لکھنے کی ایک بڑی وجہ نہ صرف یہ تھی کہ اب وہ بوڑھے ہو چکے ہیں بلکہ یہ بھی لکھا ہے کہ وہ جب کیلیفورنیا کے گورنر تھے توانہوں نے ایک ہوٹل اور اس کے سامنے مجسمہ نصب کیا تھا توہوٹل کے حکام نے آرنلڈ سے کہا تھا کہ آپ جب کبھی آئیں گے توآپ کو آپ کے نام سے ایک کمرہ ریزرو ملے گا مگر جب شوارزینگر نے عہدہ چھوڑا اور ہوٹل میں آئے تو انتظامیہ انہیں کمرہ دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیاکہ ہوٹل میں کوئی کمرہ خالی نہیں ، انہوں نے چادر لپیٹی اور اپنے مجسمے تلے لیٹ گئے جس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ جب وہ عہدہ پر تھے تو ہر کوئی ان کی تعریفیں کرتا تھالیکن جب ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں رہا تو ہوٹل انتظامیہ بھی اپنا وعدہ بھول گئی۔ہاں اب وقت بدل چکا ہے ،اپنے عہدے،ملکیت یا ذہانت کی طاقت پر اعتماد نہ کریں کیونکہ موت کے بعد یہ سب چیزیں ختم ہو جائینگی۔
آرنلڈ شوارزینگر