روس نے اپنی مشرقی سرحدوں پر فوجوں کو چوکس کر دیا

روس نے اپنی مشرقی سرحدوں پر فوجوں کو چوکس کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(صباح نیوز)روس نے ملک کی مشرقی سرحدوں پر تعینات افواج کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کی وجہ ستمبر میں ہونے والی بڑی بین الاقوامی عسکری مشقیں ہیں۔ روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ان پانچ روزہ فوجی مشقوں میں چین اور منگولیا کے دستے بھی شریک ہوں گے۔ یہ مشقیں ووسٹوک میں کی جائیں گی۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف کے مطابق قوی امکان ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن ان مشقوں کے معائنے کے لیے جائیں گے۔ ان میں زمینی کے علاوہ فضائی اور بحری دستے بھی حصہ لیں گے۔ گزشتہ چالیس برسوں کے دوران روس میں ہونے والی یہ سب سے بڑی جنگی مشقیں ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -