زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ایک  کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزید :

بزنس -