میڈم ترنم نور جہاں کی 24 ویں   برسی کل منائی جائے گی

  میڈم ترنم نور جہاں کی 24 ویں   برسی کل منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 24 ویں برسی 23دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میں عزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملک ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے گی مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں اور 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 74برس تھی۔

مزید :

کلچر -