فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے پر 13 مارچ کو عدالت طلب

فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے پر 13 مارچ کو عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے پر آئی جی پی خیبرٗ سی سی پی او پشاوراورڈی پی او چارسدہ پرتوہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کے لئے 13مارچ کو طلب کرلیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز سعد اللہ مروت ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پرجاری کئے اس موقع پر درخواست گذاروں افراسیاب ساکن چارسدہ اورمدثراللہ ساکن پشاور کے والدین محکمہ پولیس میں تعینات تھے جو دوران ملازمت وفات پاگئے تھے اورانہوں نے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے کوٹے کے تحت بھرتی کی درخواست دی تھی جس پرعملدرآمد نہیں کیاگیا اورعدالت عالیہ میں رٹ دائرکی گئی جو منظورکرلی گئی اس کے باوجود ا نہیں ملازمت نہیں دی گئی جس پرعدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی اورعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے گذشتہ پیشی پرآئی جی پی کو تقررنامے پیش کرنے اوردوسری صورت میں توہین عدالت کے تحت فردجر م عائد کرنے کاحکم دیا تاہم انہوں نے تقررنامے پیش نہیں کئے جس پرعدالت عالیہ نے 13مارچ کو آئی جی پی ٗ سی سی پی اوپشاوراورڈی پی او چارسدہ پرفردجرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیاہے ۔