'' ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمارا آغاز اچھا نہیں، یہ بھی کھیل میں ہوتا ہے" لاہور قلندرز کے صاحبزادہ فرحان کا بیان

'' ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمارا آغاز اچھا نہیں، یہ بھی کھیل میں ہوتا ہے" لاہور ...
'' ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمارا آغاز اچھا نہیں، یہ بھی کھیل میں ہوتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا جب صلہ ملتا ہے تو اس کی خوشی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمارا آغاز اچھا نہیں، یہ بھی کھیل میں ہوتا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ 2 سیزن پہلے ملتان سلطانز مسلسل 5میچ ہارنے کے بعد اوپر آئی، ہم بھی پی ایس ایل 9 میں کم بیک کریں گے۔ بیٹنگ اور بولنگ ہماری اچھی جارہی ہے، ہمیں فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے، کراؤڈ بہت ہوتا ہے، فیلڈنگ میں پریشر بھی ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پریشر کی وجہ سے کیچز ڈراپ ہوتے ہیں۔

لاہور قلندرز سے متعلق بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے مجھے بہت اعتماد دیا، ثمین رانا اور کپتان شاہین آفریدی نے شروع میں کہہ دیا تھا کہ میں اپنے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا۔ اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے کا میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا جب صلہ ملتا ہے تو اس کی خوشی ہوتی ہے۔ مجھے پی ایس ایل میں بھی موقع ملا جو میرے لیے اچھی چیز ہے۔اپنی بیٹنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈومیسٹک کے3 ٹورنامنس میں ٹاپ کیا ہے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -