صوبائی وزیر قانون سے عوامی نمائندہ وفد کی ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

صوبائی وزیر قانون سے عوامی نمائندہ وفد کی ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے ان کے حلقہ نیابت کے عوامی نمائندہ وفد نے انکے دفتر پشاور میں ملاقات کی اور حلقہ نیابت کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر موصوف نے وفد کے مسائل توجہ سے سنے اور بعض مسائل کے حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کا کام عوام کو سہولیات دینا اور ان کی خدمت کرنا ہے اور موجود حکومت اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کر تے ہوئے دوسری بار خدمت کا موقع دیا ہے اسلئے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے امنگوں پر اتر تے ہوئے ان کے بنیادی مسائل کو فوری حل کرے۔