ایس آر آئی ایف اور ہیومینیٹی سٹل ایگزیسٹ کا فری میڈیکل کیمپ

ایس آر آئی ایف اور ہیومینیٹی سٹل ایگزیسٹ کا فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سلہریا راجپوت انٹرنیشنل فورم (ایس آر آئی ایف) اور ہیومینیٹی سٹل ایگزیسٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں علاقہ مکینوں کو مفت طبی معائنے اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئی، جس کا مقصد صحت جیسی بنیادی سہولت کو عوام الناس کی دہلیز پر یقینی بنانا تھا۔میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز، جن میں میڈیکل اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، چیسٹ اسپیشلسٹ، معدہ اسپیشلسٹ، چا ئلڈ اسپیشلسٹ، اور فزیو تھراپسٹ شامل تھے، نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مریضوں کا معائنہ کیا۔علاقہ مکینوں نے مفت معائنے اور ادویات کی فراہمی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

  اور اس طرح کے کیمپز کے تواتر سے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر سلہریا راجپوت انٹرنیشنل فورم، الفضل سلہری اسکول اینڈ کالج، اور ہیومینیٹی سٹل ایگزیسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹروں اور دیگر شرکاء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ منتظمین نے عوام کی بھرپور شرکت اور تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید ایسے پروگرامز کے انعقاد کا عزم کیا۔