پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 6فیصداضافہ 

  پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 6فیصداضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان کی بڑی صنعتوں میں 60 فیصد حصہ رکھنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی مسلسل بہتر ہونے لگی، پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مسلسل 5 ماہ اضافے سے بہتری کی سطح پر آگئی ہیں۔ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایک سال میں 6 فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر رہی، ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹس سالانہ 20 فیصد اور ماہانہ 9 فیصد اضافے سے 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی ہیں۔نیٹ ویئر گارمنٹس کی ایکسپورٹس سالانہ 7 فیصد بڑھ کر 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔

  جبکہ بیڈ ویئر گارمنٹس کی ایکسپورٹس 13 فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تولیہ مصنوعات کی برآمدات ایک فیصد اضافے سے 8 کروڑ 80 لاکھ جبکہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 10 فیصد بڑھ کر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔دوسری جانب اپٹما نے کہا ہے کہ مالی سال 2024 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کم ہو کر 16 ارب 70 کروڑ ڈالر تھیں۔

 جبکہ مالی سال 2025 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔