سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ،برائلر7روپے سستا
لاہور (لیڈی رپورٹر)برائلر گوشت کی قیمت میں معمولی کمی,مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو کر 588 روپے فی کلو ہو گیا، مارکیٹ میں صافی گوشت 640 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، انڈوں کی قیمت 270 روپے سے کم ہو کر 239 روپے فی درجن ہو گئی۔دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 سبزیوں اور 4 پھلوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، پیاز 130، ٹماٹر 100، لہسن 740، ادرک 480 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔پھلوں میں کیلا درجہ اول 240، درجہ دوم 160، فروٹر درجہ اول 380 روپے درجن، سیب کالا کولو 310، امرود 200 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔