انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علماء کی چوہدری سرورکی وفات پر تعزیت

  انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علماء کی چوہدری سرورکی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (پ ر)  انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے،صاحبزادہ مولانا زاھد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیراحمد عثمانی،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے انٹرنیشنل ختم نبوت برطانیہ کے نائب امیر او ر مرکزی جامع مسجد برمنگھم کے نائب صدر الحاج چوہدری محمد سرور کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسولؐ اور محافظ ختم نبوت تھے ان کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، مساجد و مدارس کی تعمیروترقی،ختم نبوت کانفرنسوں کے انتظام واہتمام،علما کی میزبانی اور انسانیت کی خدمت میں میں گزری،مرحوم نیک سیرت انسانیت تھے۔

  دوست اور نیکی و خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے عظیم انسان تھے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اورلواحقین کو صبر جمیل اور سکون عطا فرمائے