مدارس کی آزادی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے: مفتی تقی عثمانی 

    مدارس کی آزادی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے: مفتی تقی عثمانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (پ ر) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہورمیں سالانہ تقریب دستاربندی مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اور نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں اساتذہ کرام، دینی مدارس کے مہتمم حضرات، طلباء  اور ان کے عزیزواقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تقریب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث و ناظم تعلیمات پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے فارغ التحصیل فضلاء  سے خطاب کے دوران نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جامعہ اشرفیہ کے مسلک و مشرب پر عمل کرتے ہوئے اعتدال پسندی کو اختیاراور احیائے سنت کیلئے اپنی زندگیوں کووقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس ور منبر و محراب سے باہمی اتحاد و اتفاق اور صراط مستقیم پر رہنے کیلئے امت کی راہنمائی حکمت و دانائی کے ساتھ کریں اور معاشرہ میں جاکر جوڑ پیدا کرنے والے علماء بنیں توڑ والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے علوم نبوت اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے دینی مدارس کو سوسائٹی ایکٹ بل کے تحت رجسٹریشن کرانے کا بل منظور کرا کے مدارس کی آزادی اور خود مختاری کو برقر ار رکھا ہے اس پر وہ صدبار لائق تحسین اورمبارکباد کے مستحق ہیں ہم دینی مدارس کی آزادی و خود مختاری کو ہر صورت قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت مولانا مفتی محمدحسن ؒ سمیت دیگر ہمارے اکابرین و اسلاف شریعت کے پابند،متبع سنت،زہدو تقوی اورعلم و عمل کے پیکر تھے آپ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اصلاح معاشرہ کے لئے محنت وکوشش کریں۔ دینی مدارس ومساجد اور خانقاہیں اسلام کے قلعے، ہدایت کے سرچشمے اورنسل نو کے ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہیں جو قیامت باقی رہیں گے تقریب میں مولانا محمد یوسف خان نے بڑی تعداد میں طلباء کے نکاح بھی پڑھائے جبکہ نقابت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹرمولانا حافظ زاہد علی ملک نے سرانجام دیئے،تقریب میں مولانا حافظ اسعد عبید،مولانا اجود عبید، مولاناحافظ زبیر حسن، مولانا میاں اجمل قادری، چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولاناسید عبدالخبیر آزاد، مولا نا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعد، مولانا حسن اشرفی، مولانا حمادحسن،مولانا قاری احمد میاں تھانوی،سید فہیم الحسن،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی، مولانا حافظ حسین احمد، صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی،شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم نیازی، مولاناعتیق الرحمن، مولانا خلیل الرحمن حقانی اورمولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر علماء واساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔