لاہور گیریژن یونیورسٹی ڈرامیٹک کلب کے ڈرامہ نے میدان مار لیا

    لاہور گیریژن یونیورسٹی ڈرامیٹک کلب کے ڈرامہ نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)لاہور گیریژن یونیورسٹی کے ڈرامیٹک کلب کی ٹیم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے زیراہتمام چار روزہ ناٹک مقابلے میں ڈراما "ریت عشق دی" پیش کر کے میدان مار لیا۔یہ ڈراما ایل جی یو کی ٹیم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تاریخی بخاری آڈیٹوریم میں پیش کیا جس میں تیرہ طلبہ و طالبات نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ڈرامے کا موضوع پسند کی شادی،قدیم پنچایتی اور جرگہ سسٹم اور نوجوانوں کی آزادی تھا۔ایل جی یو کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) محمد خلیل ڈار ہلال امتیاز (ملٹری)،ڈین اور ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر عارف جاوید،صدر شعبہء اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اویسی اور انچارج ڈرامیٹک کلب پروفیسر ڈاکٹر ہارون قادر نے کامیاب ڈراما پیش کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کاوشیں نئے جوہر کو سامنے لاتی ہیں۔