مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور، اسٹنٹ کمشنر قصور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، محمد فاروق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، محمد تفویض خالد ایم او آر، جمیل احمد انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد نے عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مین فیروز پور روڈ، سروس روڈ اور مین بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کیا، عرصہ داراز سے قائم پختہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔
، محمد فاروق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آبادنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی احکامات، ڈپٹی کمشنر قصور، اسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، بار بار تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔