رضویہ روڈ امامیہ کالونی کا سیوریج سسٹم درست کیا جائے،عوامی مطالبہ
لاہور(پ ر)امامیہ کالونی سے متصل محمود کالونی تحصیل فیروز والا کا مرکزی رضویہ روڈ گذشتہ 6سال سے سیوریج پائپ لائن بند ہونے کی وجہ سے گندے نالے کامنظر پیش کر رہا ہے جبکہ سیوریج کی صفائی کیلئے درجنوں مرتبہ وزیر بلدیات، محتسب پنجاب، وزیراعلیٰ شکایات سیل،ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اور چیف افسر ضلع کونسل شیخوپورہ کو دی جانے والی درخواستوں پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔محتسب پنجاب کے حکم پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کو بھی درخواست دے دی ہے۔