کاہنہ،ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں گھر گھر کوڑا اٹھانے کے لئے متحرک
کاہنہ(نامہ نگار)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پرشہرِ لاہور کے ہر گھر سے کوڑا اْٹھانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے رکشہ سکواڈ تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار متحرک کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور احسن افضل کھوکھر کی خصوسی کاوش پر ملک داؤد کھوکھر کی موجودگی میں یونین کونسل 268 تحصیل رائیونڈ میں 10 لوڈر رکشے فراہم کر دیے گئے،جس پر تمام لیگی رہنماوں اور عوام الناس نے خوشی کا اظہار کیا،لوڈر رکشے گھر گھر سے کوڑا اٹھائیں گے جس سے ماحول کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔شرکا نے سی ای او LWMC بابر صاحب دین اور ڈپٹی CEO ذوالقرنین خان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ شہریوں سے بھی گزارش کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون یقینی بنائیں،کوڑا گھر گھر آنے والی ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں۔
یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔