ملک کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،سعدیہ سہیل رانا

ملک کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے کی گردان کرنے والے حکمران دس دس چھٹیاں لے کر بیرون ملک بیٹھے ہیں دستور تو یہ ہے کہ اگر کوئی ایمرجنسی ہو تو سب کی چھٹیاں منسوخ کر دی جاتی ہیں لیکن وزیر اعظم اور بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ سعودیہ جبکہ سندھ کی کرتا دھرتا جماعت کے سربراہ دوبئی بیٹھے ہیں اور ملک کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت کی نااہلی پوری قوم کیلئے درد سر بن چکی ہے حکمران دولت سمیٹنے اور بیرونِ ملک دوروں میں مصروف ہیں اور عوام بنیادی سہولتوں سے مسلسل محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ موجود ہ حکمرانو ں کو عوام کے مسا ئل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے انہو ں نے مزید کہا کہ عوام اب پرانے نظام سے تنگ آچکے ہیں اور ملک میں تبد یلی کے خواہاں ہیں۔