ایشین روڈ سائیکلنگ،گولڈمیڈلسٹ علی الیاس واپس پہنچ گئے
لاہور(لیڈی رپورٹر) قازقستان میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چمپئین شپ میں ڈبل گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے علی الیاس واپس وطن پہنچ گئے۔ائیرپورٹ پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے ڈبل گولڈ میڈلسٹ علی الیاس کا پرْتپاک استقبال کیا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایتھلیٹ علی الیاس نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ کہا کہ چیمپئن شپ میں 27 ممالک نے حصہ لیا، کامیابی کے پیچھے 8 سال کی محنت ہے، ماسٹر سائیکلنگ میں پاکستان کو یہ موقع ملا مقابلہ بہت سخت تھا لیکن یہ کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی۔