زندہ انسان میں جانور کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ

زندہ انسان میں جانور کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ
زندہ انسان میں جانور کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں گردے کے مریض کا آپریشن کر کے سؤر کا گردہ لگانے کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب ہو گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے جو زندہ انسان میں جانور کا گردہ لگانے سے متعلق ہے، اس سے پہلے دماغی طور پر مردہ افراد میں جانور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔

میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ زندہ انسان میں گردہ لگانے کا تجربہ ایسے 62 سالہ مریض پر کیا گیا جو گردوں کی بیماری کی آخری سطح پر پہنچ گیا تھا۔ 

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ مریض صحت یاب ہو رہا ہے اور جلد ہی علاج مکمل ہونے پر ہسپتال سے گھر بھجوا دیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو موت کے کنارے پہنچنے والے مریضوں کو جانوروں کے دل، گردے سمیت اعضا لگانے سے میڈیکل شعبے میں اہم کامیابی کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -