جنوبی وزیرستان میں دھماکا، قبائلی سردار اور بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں قبائلی سردار اسلم نور، ان کے بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق قبائلی رہنما ملک اسلم نور صدارتی ایوارڈ یافتہ تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ لوئر وزیرستان وانا کےعلاقہ دژہ غونڈی میں واقع دکان میں ہوا۔ڈی پی اوفرمان اللّٰہ وردگ کےمطابق گاڑی میں سوار قبائلی سردار وانا بازار سے گھر جا رہے تھے کہ ایک دکان میں دھماکا ہوا جس میں قبائلی رہنما اسلم نور کے 2 بیٹے بھی جاں بحق ہوئے، دکاندار صاحب نور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔
فرمان اللّٰہ وردگ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما کا ڈرائیور سمیع اللّٰہ بھی شامل ہے۔