”ماﺅں کو سب معلوم ہوتا ہے“ بچپن میں والدہ کی وہ 5 نصیحتیں جو آپ کے کاروبار کو چار چاند لگا سکتی ہیں

”ماﺅں کو سب معلوم ہوتا ہے“ بچپن میں والدہ کی وہ 5 نصیحتیں جو آپ کے کاروبار کو ...
”ماﺅں کو سب معلوم ہوتا ہے“ بچپن میں والدہ کی وہ 5 نصیحتیں جو آپ کے کاروبار کو چار چاند لگا سکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ماں کی باتیں اور دعائیںانسان کو ساری عمر کامیابی سے ہمکنار کرتی ہیں لیکن کچھ باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کاروبار اور حقیقی دنیا میں بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں،آئیے آپ کو ان باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سعودی عرب میں کفیل کی تبدیلی کیلئے اب کیا کرنا پڑے گا؟ سعودی حکومت نے اعلان کردیا
پیسہ درختوں پر نہیں اگُتا
کامیاب کاروبارمیں سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ پیسے کی قدر کریں اور بچپن ہی سے ماں بچوں کو یہ بتاتی ہے کہ پیسے کی قدر کروکیونکہ یہ درختوں پر نہیں لگتے۔
کوئی کنویں میں چھلانگ لگائے تو کیا تم بھی ایسا کرو گے
بچپن میں اگر بچے کسی کلاس فیلو یا محلے دار کی فضول خرچی سے متاثر ہوجائے تووہ بھی اسی طرح کی فرمائشیں کرنے لگتا ہے لیکن جب وہ اپنی ماں سے اس کا ذکر کرتے ہیں تو انہیں یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ انہیں اپنے طریقے سے جینا ہے اور کسی کو کنویں میں چھلانگ لگاتے دیکھ کر خود بھی نہیں کود جانا۔اسی طرح جب حقیقی زندگی میں آپ اپنے کسی کاروباری رقیب کو کثیر سرمایہ لگاتا دیکھتے ہیں تو اس وقت بچپن کی یہ نصیحت کام آتی ہے اور آپ اس طرح کی حرکت سے باز رہتے ہیں۔
جو بھی کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا
بچپن میں جب آپ کسی بات پر پریشان ہوتے ہیں تو ماں یہ کہہ کر تسلی دیتی ہے کہ اپنا کام محنت سے کرواور اس چیز کی پرواہ نہ کرو کہ نتیجہ کیا آئے گا کیونکہ جو کچھ ہونا وہ ہوکر رہے گا۔اسی طرح جب آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں تو ناکامی کا خوف آپ کوستانے لگتا ہے لیکن اس موقع پر آپ کو ماں کی کہی ہوئی بات یاد آتی ہے اور آپ کسی بھی چیز کی پرواہ کئے بغیر اپنے کاروبار کو پوری محنت سے وقت دیتے ہیں ۔
چادر دیکھ کر پاﺅں پھیلاﺅ
اکثر مائیں اپنے بچوں کو کہتی ہیں کہ کبھی بھی ایسے اخراجات نہ کرو جو کہ آپ کی حیثیت سے زیادہ ہوں یعنی چادر دیکھ کر پاﺅں پھیلائے جائیں اور یہ نصیحت کاروبار میں بھی بہت زیادہ فائدہ دیتی ہے۔

انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والے ہوشیار! آپ کے فیس بک اکاﺅنٹ کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آپ کے نام سمیت منظرعام پر آنے والی ہیں کیونکہ۔۔۔
گھر فون کرکے بتایا کرو
آپ کو ماں کی جانب سے یہ ہدایت بار بار ملتی ہے کہ گھر فون کرکے بتایا کرو۔جب آپ کاروبار کررہے ہوتے ہیں تو کسٹمر کے ساتھ رابطے میں رہنا انتہائی اہم ہوتا ہے۔جب آپ اپنے کسٹمر کو فون کرکے اس سے پوچھتے ہیں تو اس چیز کااس پر اچھا اثر ہوتا ہے ۔اس طرح آپ کے بارے میں مارکیٹ میں اچھے تاثرات ابھرتے ہیں جو کہ آپ کے کاروبار کی کامیابی کی ضمانت بنتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -