امن وامان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری، احسان صادق

امن وامان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری، احسان صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب آفس میں اردل روم کا انعقاد ہوا ڈاکٹر احسان صادق نے محکمانہ سزاں کے خلاف جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے آئے 24 افسران و ملازمان کی اپیلوں پر سماعت کی اور فیصلے سنائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس کا واسطہ براہ راست ہر وقت عوام الناس(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
 سے ہوتا ہے اور ہمہ وقت محتاط اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا پولیس کی زمہ داری ہے اچھی اور بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمان کا محاسبہ کیا جا رہا ہے بہترین کارکردگی پر جہاں تعریفی اسناد سے نوازا جاتا ہے تو محکمانہ امور میں غفلت برتنے پر پولیس میں سزا کا عمل بھی جاری ہے ڈاکٹر احسان صادق نے تمام ملازمان کے مسائل میرٹ پر سنے اور آئیندہ محتاط رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس میں عوام الناس اور پولیس افسران و ملازمان کے مسائل میرٹ پر حل کیے جا رہے ہیں۔مزید کہ  ایڈیشنل آئی جی نے جنسی جرائم کے مختلف کیسوں میں ملوث علی پور مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے خطرناک ملزم کی گرفتاری پر بہاولپور پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔