سری لنکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ واضح ہوگیا

سری لنکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ واضح ہوگیا
سری لنکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ واضح ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں ہونے والے صدراتی الیکشن میں نیشنل پیپلز پاور کےرہنماانورا کمارا ڈسانایاکا کے صدر بننے کے امکانات واضح ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدارتی الیکشن میں نیشنل پیپلز پاور کےرہنماانوراکمارا ڈسانایا کو 52 فیصد، اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کو 23 اور موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے کو 16 فیصد ووٹس ملے۔غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج میں نیشنل پیپلز پاور کے انورا کمارا کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن میں ایک ملین ووٹرز نے رائے شماری میں حصہ لیا تھا اور 52 فیصد نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر رانیل وکرما سنگھے نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن وزیر خارجہ علی صابری کے بقول ابتدائی گنتی میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ انورا کمارا ڈسانایاکا جیت گئے۔