جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی،علی رضا دریشک

جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی،علی رضا دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار)جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سرائیکی غیور عوام کی اہم ضرورت جس سے خطے میں ترقی کا دور شروع ہوگا، علیحدہ صوبہ بننے سے یہاں کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی، کرپٹ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے وسائل صرف اور صرف کمیشن کھانے کیلئے اپرپنجاب پر خرج کردیئے، عدلیہ اور پاک افواج کے خلاف بیان بازی کرنے والے سیاسی گماشتوں کے خلاف سخت (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، ہم نے پنے دوراقتدار میں ضلع راجن پور کی تعمیروترقی کیلئے جو کردار ادا کیا اس پر فخرہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر لوکل گورنمنٹ بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز ضلع راجن پور کا ہنگامی دورہ کرنے کے بعد دریشک ہاؤس جام پور میں عمائدین علاقہ، کارکنوں، ورکروں سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدرند، حافظ عبدالرزاق میو، ممبر ضلع کونسل جام محمدناصر برڑہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر غلام حسن احمدانی، الحاج غلام رسول رند، حاجی غلام مصطفی، چاچا عبدالرشید ہوت بلوچ، ملک محمدیوسف آرائیں، مہار حبیب سیال،ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، انجینئر کلیم اللہ، تحصیل صدر پی ٹی آئی سردار عبیداللہ رند، حاجی قدیراحمدبھٹہ، خواجہ بخش لاڑ، محمدسلیم گڑ والا،خاور نوید بھٹہ، رانا محمدایوب، محمدسلیم کونسلر، مہار شاہد حسین، ملک ظفر عباس کھوکھر، غلام مصطفی قریشی، صوفی بلال احمد، سردار رسول بخش رند، حاجی جاوید اقبال لنگاہ، حاجی خورشید احمدلنگاہ، محمدزمان لشاری، لیاقت علی قریشی، عبدالمجید دریشک، محمدعمران رند ایڈووکیٹ، ریاض حسین لغاری سمیت دیگر معززین اس موقع پر موجودتھے۔ بعد ازاں بیرسٹر علی رضا دریشک نے منی بنی گالہ رند ہاؤس میں حاجی غلام رسول رند کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی جبکہ محمدپوردیوان میں رانا شبیراحمد ، رانا سعید احمد پرنسپل وی ٹی آئی اور رانا قدیراحمد کی ہمشیرہ کے ولیمہ تقریب میں بھی شرکت کی۔