جامشورو :کروڑوں روپے ٹیکس چوری پر سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری سیل کردی گئی
جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جامشورو میں سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔
ایف بی آر حکام کا بتانا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم نے جامشورو میں سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری سیل کردی ہے۔
اے ڈی آئی ممتاز تھیبو کا کہناہے کہ سگریٹ فیکٹری میں ماہانہ 27 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا۔سگریٹ فیکٹری پٹرول پمپ کی آڑ میں چلائی جارہی تھی۔