قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگئے جن کی نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کررہے ہیں۔فٹنس ٹیسٹ تین دن تک جاری رہیں گے ۔فٹنس ٹیسٹ کے پہلے روز کھلاڑیوں کو رننگ وغیرہ کروائی گئی ۔فٹنس ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز کے کھلاڑی شامل ہیں ۔کیربیئن لیگ اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹر ز بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس پہنچے ہیں ۔فٹنس ٹیسٹ کے بعد وہ کھلاڑی بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے ۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے22اگست سے شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد غیر ملکی کوچ مکی آرتھر اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے اورچند دن تعطیلات گزارنے کے بعد واپس پاکستان پہنچیں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں چھ کھلاڑی اظہر علی ،شعیب ملک ،کپتان سرفراز احمد ،یاسر شاہ ،محمد حفیظ ،محمد عامر ،بی کیٹیگری میں چار کھلاڑی بابر اعظم ،عماد وسیم ،اسد شفیق ،حسن علی ،سی کیٹیگری میں گیارہ کھلاڑی وہاب ریاض ،راحت علی ،حارث سہیل ،سمیع اسلم ،شان مسعود ،سہیل خان ،فخر زمان ،جنید خان ،احمد شہزاد ،محمد عباس ،شاداب خان ،ڈی کیٹیگری میں 14کھلاڑی محمد نواز ،آصف ذاکر ،،عثمان صلاح الدین ،،عامر یامین ،عثمان شنواری ،فہیم اشرف ،رمان رئیس ،امام الحق ،بلال آصف ،میر حمزہ ،عمر امین ،محمد حسن ،محمد اصغر ،محمد رضوان شامل ہیں۔