اقبال ماڈل ہائی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

اقبال ماڈل ہائی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے)اقبال ماڈل ہائی سکول‘ عثمان بلاک بارہ دری روڈ‘ بیگم کوٹ شاہدرہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پی آر ایکسز کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز لیڈی گریفن کیمپس‘ لاہور‘ جامعہ تجوید القرآن نورانی جامع مسجد‘ صدر بازار‘لاہور کینٹ کا دورہ کیا۔

دی گرامر سکول‘ جی ٹی روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فتح گڑھ‘لاہور‘دی لاجک اسلامک ٹرسٹ سکول‘ فتح گڑھ‘لاہور‘ گورنمنٹ اسلامیہ جونےئر ماڈل سکول‘ شیرانوالہ گیٹ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل مڈل سکول‘ مستی گیٹ‘لاہور گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد461تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -