کوٹ ادو،الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم سابق جنرل کونسلر علامہ باقر نقوی کو ہائیکورٹ نے بحال کرنیکا حکم دیدیا
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) جنرل کونسلر نا اہلی کیس،ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،سابق جنرل کونسلر علامہ باقر نقوی کوکو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق علامہ باقر حسین نقوی جس نے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ نمبر3سے کامیابی حاصل کی تھی،دوسرے نمبر پر آنے والے مخالف امیدوار طاہر شاہ نے علامہ باقر علی نقوی کے خلاف الیکشن ٹر یبونل میں رٹ دائر کی تھی ،دوران سماعت باقر نقوی نے طاہر شاہ سے رٹ واپس اٹھوا لی تھی ،جس کے بعد حلقہ نمبر3کے عابد کھوسہ نامی شہری نے الیکشن کمیشن میں اس کی نا اہلی کیلئے رٹ دائر کر دی تھی ،جس کی سماعت جاری تھی کہ گزشتہ پیشی میں چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعدٹی ایم اے کا ٹھیکیدار ثابت ہونے پر علامہ باقرعلی نقوی کو نا اہل قرار دے دیا تھا جس پر علامہ باقر حسین نقوی نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اس فیصلے کے خلاف رٹ دائر کی تھی،گزشتہ سے پیوستہ روز کی پیشی میں جسٹس امین الدین خان نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق جنرل کونسلر علامہ باقر حسین نقوی کو بحال کرتے ہوئے انہیں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ میں ہونے والی پولنگ میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا،عدالت عالیہ کے اس فیصلے پر میونسپل کمیٹی کے نومنتخب چےئرمین ملک شاہد حسین برار،وائس چےئرمین شاہد خان گورمانی سمیت جنرل کونسلروں چوہدری عبدالوحید،رحیم داد خان،شاہد خان گورمانی،مہر مجتبیٰ گٹ، مہر عرفان گٹ،خالد خان پٹھان،ڈاکٹر عبدالحمید سکندر،غلام ےٰسین بھٹہ،غلام مرتضیٰ چانڈیہ،سابق جنرل کونسلر عاشق حسین،ڈاکٹر ابوذر نقوی ودیگر نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
باقر نقوی